مونٹاج ایونٹس کنسلٹینٹس اور آئی بیکس کلب انتظامیہ کے تعاون سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دو روزہ

THE FASHION EXPO 2017

کا انعقاد کیا گیا جس میں کپڑوں، جیولری، میک اپ، شوز، ہینڈی کرافٹ اور کھانے پینے کے 40 سے زائد مختلف سٹالز لگائے گئے اور ایکسپو میں مدعو کرنے کے لئے پاکستان پوسٹ کے تعاون سے راولپنڈی، اسلام آباد کی تاجر برادری کو خصوصی طور پر دعوت نامے ارسال کئے گئے ۔
ایکسپو میں آنے والے لوگوں کی تفریح کے لئے کلب 360 اور عظمی خان پروڈکشنز کی ٹیم نے سٹیج پر موسیقی اور طنز و مزاح کے خون رنگ بکھیرے جبکہ مختلف ابھرتےہوئے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور شائقین سے داد وصول کی۔
راولپنڈی اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کی معاونت سے آئی بیکس کلب لیک ویو پارک میں منعقد ہونے والی اس دو روزہ فیشن ایکسپو میں کاروباری سرگرمیوں کے علاوہ فیملی انٹرٹینمنٹ کا خاص اہتمام کرتے ہوئےمونٹاج ایونٹس کی جانب سے بچوں کے لئے میجک گیمز ، جمپنگ کیزلز وغیرہ کے لئے سلیم فن ہاوس کی خدمات بھی حاصل کی گئیں تھیں ۔
ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی مئیر اسلام آباد سید ذیشان نقوی نے کیا اس موقع پر چئیرمین میٹرو پولٹن کارپوریشن اسلام آباد ساجد عباسی اور ممبر میٹرو پولٹن کارپوریشن راولپنڈی محترمہ شازیہ رضوان،سی ای او خٹک سنز پرائیویٹ لمیٹڈ فریدون خٹک، ڈائریکٹر آئی بیکس کلب عصام خٹک، ایم ڈی روز ٹی وی سید سجاد کریم بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پریزیڈنٹ مسلم لیگ یوتھ ونگ اسلام آباد سردار سعود، آرگناءزر چیف منسٹر یوتھ موبلیزیشن کمیٹی اسلام آباد عاصم مغل، اورییون ورلڈ لاء کے چیف ایگزیکٹیو دلپذیر بٹ، سیو یوتھ سیو پاکستان کے پریزیڈنٹ لیاقت علی بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

سی ای او مونٹاج ایونٹس جناب جمیل اقبال، مینجنگ ڈائریکٹر سہیل طاہر اور ڈائریکٹر ایچ آر مس مریم نے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مونٹاج ایونٹس کی جانب سے پھولوں کے تحائف پیش کیے۔
ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی مہمانوں کے ہمراہ فیشن ایکسپو میں مونٹاج ایونٹس کے استقبالیہ پر تشریف لائے اور ٹیم سے ملاقات کی جہاں مونٹاج ایونٹس کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر سعید حسن نےانہیں فیشن ایکسپو کے انعقاد اور تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا۔ مہمانوں نے ایکسپو میں لگائے گئے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کے لئے رکھی جانے والی اشیاء میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایگزیبٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔

ایکسپو میں پاکستان کی مشہور ٹیکسی سروس UBER نے اسلام آباد میں اپنی سروسز کا اجراء کیا اور فیشن ایکسپو میں شرکت کے لئے آنے والوں کے لئے مفت سروس مہیا کی اس موقع پر اوبر پاکستان کی کنٹری ہیڈ مس عائشہ علیم اور ان کے ساتھیوں نے لوگوں میں خوبصورت تحائف بھی تقسیم کئے جبکہ ایکسپو میں وائی ٹرایب ٹیکنالوجیز کی جانب سے مفت وائی فائی کی سہولت بھی مہیا کی گئی۔

ایکسپو میں شرکت کے لئے آنے والی فیملیز آر جے ارم ، آر جے بھولا ، آر جے جبران اور عظمی خان کی میزبانی سے لطف اندوز ہوتی رہیں اور اپنے من پسند مشہور برانڈذ دین لائف سٹائل، ایج فیشنز، فیشن باکس،ساڑیز اور گوٹا کناری وغیرہ کے رعایتی نرخوں کا فائدہ بھی اٹھایا ۔

تقریب میں عظمی خان کا نیا گانا بھی ریلیز کیا گیا اور آن لائن سروسسز فراہم کرنے والی دو نئی ویب سائٹس

yeloji.pk
اور
mazdori. com

کااجراء بھی کیا گیا۔

فیشن ایکسپو کے شرکاء کے لئے ڈپریشن اور سٹریس کم کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر معصومہ اعجاز کا خصوصی لائیو سیشن بھی رکھا گیا تھا جبکہ پاکستان بریتھن فو ایسوسی ایشن کی جانب سے مارشل آرٹ کے زبردست مظاہرے پیش کیے ۔

مونٹاج ایونٹس کی انتظامیہ کی جانب سے دونوں روز خصوصی مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور ایک فیشن واک کا اہتمام بھی کیا گیا فیشن ایکسپو کےآخری روز مونٹاج ایونٹس کی ڈائریکٹر ایچ آر مس مریم اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ سعیدحسن نے مونٹاج کی تمام ٹیم کے ہمراہ سپانسرز، ایگزیبٹرز وزیٹرز، سٹیج ایکٹیویٹیز کرنے والی ٹیموں، خصوصی مہمانوں اور آئی بیکس کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سی ای او مونٹاج جمیل اقبال اور مینجنگ ڈائریکٹر سہیل طاہر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کراچی اور لاہور طرز کی ایکسپو بزنس ایکٹیویٹی ان کا ایک خواب تھا جو پورا ہوا
اور مستقبل میں اس قسم کے صحت مند کارباری رجحان کو فروغ دینے کے لئے مزید ایکٹیویٹیز کو ترتیب دیا جائے گا۔

ایکسپو میں سکیورٹی اور ابتدائی طبی امداد کے لئے بہترین اقدامات کیے گئے تھے جبکہ متعلقہ اداروں سی ڈی اے، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایمرجنسی اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ اور اسلام آباد پولیس کا تعاون بھی حاصل رہا۔
یاد رہے کہ مونٹاج ایونٹس اینڈ کنسلٹینٹس پرائیویٹ لیمٹیڈ کو کارپوریٹ لیول پر کامیاب ایکسپو کروانے والی سب سے کم عمر ٹیم کا اعزاز حاصل ہوا۔

رپورٹ
سعید حسن
مارکٹنگ ایگزیکٹیو مونٹاج ایونٹس

Highlights of The glamorous event The Fashion Expo 29th and 30th April 2017 at Ibex Sports & Leisure Club – Islamabad.

The Fashion Expo 2017 Islamabad – Highlights

Highlights of The glamorous event The Fashion Expo 29th and 30th April 2017 at Ibex Sports & Leisure Club – Islamabad.Montage Events & Consultants

Posted by The Fashion Expo on Tuesday, May 23, 2017

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here